پی ایچ اے میں افسران کے تبادلے 

19 Jul, 2024 | 09:34 PM

درنایاب: پی ایچ اے میں افسران کے تقررو تبادلے  کردیے گئے ۔

سلیم اقبال کو ڈائریکٹر انجنئیرنگ ای ایم ای پی ایچ اے تعینات کردیا گیا ،ڈائریکٹر فنانس عامر ابراہیم کو ڈائریکٹر سپورٹس کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔

منیب ہارون کو ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی پی ایچ اے تعینات کردیا گیا اورگریڈ سترہ کے محمد اصغر کو ڈائریکٹر انجنئیرنگ سول تعینات کردیا گیا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ارسلان شاہد سے ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ۔ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پی ایچ اے صولت حیات وٹو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

مزیدخبریں