پنجاب میں گردوں کے مریضوں کا علاج بھی ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

19 Jul, 2024 | 09:28 PM

علی رامے: پنجاب میں گردوں کے مریضوں کا علاج بھی ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ, پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈائیلاسز سروسز نجی شعبے کو دی جائیں گی .

محکمہ صحت پنجاب نے پرائیویٹ کمپنیوں سے بڈز طلب کرلیں . مختلف پیکجز میں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مشینری لگائی جائے گی . اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ کمپنی کو ٹھیکہ دینے سے علاج مہنگا بھی ہوگا ۔ 

واضح رہے کہ پرائیویٹ کمپنیاں 30جولائی تک بڈز جمع کرائیں گی ۔ پنجاب حکومت اس سے پہلےبھی بیشتر ٹیسٹ آؤٹ سورس کرچکی ہے۔ 

مزیدخبریں