مریم نواز  نے ماڈل بازار فری ہوم ڈیلیوری ایپ کا افتتاح کر دیا

19 Jul, 2024 | 09:01 PM

مائدہ وحید:  وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے ٹاؤن شپ ماڈل بازارلاہورمیں فری ہوم ڈیلیوری ایپلیکیشن، سولرائزیشن پروجیکٹ، نئے ٹین سوائل فیبرک شیڈ  اور اپ گریڈنگ کے دیگراقدامات کاافتتاح کر دیا۔ مریم نوازنے  ماڈل بازار کا دورہ  بھی کیا۔  اشیائے خورو نوش کے مختلف سٹالز دیکھے، ماڈل بازار کسٹمر کیئرسنٹر کا جائزہ لیا۔

ماڈل بازارمیں فری ہوم ڈیلیوری ودیگراقدامات کاافتتاح کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا  کہ ٹؤن شپ  ماڈل بازار سے شہری خوش ہیں۔  اب ماڈل بازار میں لوگ کپڑے کے بیگ لاکر خریداری کرتے ہیں۔  آج ماڈل بازار میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز نظر نہیں آئے،اچھا لگا۔ 

معیم نواز نے بتایا کہ وہ  آلو پیازسمیت دیگر ریٹس کو اپنے دفتر میں براہ راست مانیٹرکرتی ہیں۔ 

مریم نواز نے اپنے سولر پینل پروجیکٹ کے متعلق بات  کرتے ہوئے کہا،  بجلی کی قیمت بڑھی تو ہم سولر پینل کا سب سے بڑا منصوبہ لے کر آئے ہیں، جنہیں سولر سسٹم دیں گےانہیں کم ازکم50فیصد بل کی کمی میسر ہوگی۔  تقریبا50لاکھ صارفین کو سولرسسٹم منصوبے سے فائدہ ہوگا۔  آج پہلی فرصت میں اس منصوبے کو فائنل کردیں گے۔ 

وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ  افضل کھوکھراور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے،  سہولت پیدا کرنا میرا فرض ہے،محرم میں سبیلوں اور لنگرکااہتمام کیا،۔  محرم میں عاشور کے دن پہلی بار ہم نے موبائل سروسزبند نہ کرکے بھی امن وامان قائم رکھا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ماڈل بازار ٹاؤن شپ پہنچیں تو بازار میں موجود شہریوں اور شاپ کیپرز نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔  انتظامیہ کے اہلکاروں اور افسران کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔
وزیراعلیٰ کی ماڈل بازارٹاؤن شپ آمدپرسکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے۔ 

وزیراعلیٰ نے ٹاؤن شپ ماڈل بازار میں  کھڑے ہو کر پنجاب بھر کے  لئے  ماڈل بازارفری ہوم ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔  آج سے  پنجاب کے 36ماڈل بازارو ں سے عوام کو اشیاء خور و نوش کی فری ہوم ڈلیوری  شروع ہو گئی۔ یہ ہوم ڈیلیوری سروس ایپلی کیشن کے ذریعہ فراہم کی جا رہی ہے جو گوگل سٹور سے فری ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔


وزیراعلیٰ مریم نواز  نےآن لائن آرڈرکیلئےفری ہوم ڈلیوری ایپلی کیشن کا افتتاح کرنے کے بعد  ماڈل ٹاؤن بازارٹاؤن شپ کی اپ گریڈیشن کابھی افتتاح کردیا۔  ماڈل ٹاؤن بازار میں پہلی مرتبہ ٹین سائل فیبرک شیڈ بنائے گئے ہیں۔ ٹین سائل فیبرک شیڈ ہیٹ پروف، واٹر پروف اور فائر پروف ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے ٹاؤن شپ ماڈل بازارکی سولررائزیشن کےپراجیکٹ کا بھی آغاز کردیا۔ ٹاؤن شپ کے ماڈل بازارمیں 200کلو واٹ کا سولر پراجیکٹ لگایا گیا ہے جس سے حاصل ہونے والی کلین بجلی بازار کا نظام چلانے کے لئے استعمال ہو گی۔ 

مزیدخبریں