بسام سلطان :ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ 11 گرفتاریاں، 2ہزار828 مقامات کی چیکنگ، 9 مقدمات درج ہوئے اور 119 خلاف ورزیوں پر 4 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنرز و پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں پوری طرح متحرک ہیں۔ ڈی سی رافعہ حیدر کے مطابق معیاری و سستی اشیاء کی فراہمی کے لئے مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن کا مقصد معیار کے ساتھ ساتھ قیمتوں کو بھی کنٹرول کرنا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں۔
رافعہ حیدر کا کہنا تھاکہ گراں فروشی کی روک تھام کیلئے شہر بھر میں کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ریلیف کی بنیادی سطح تک منتقلی اولین ترجیح ہے۔