جوہر ٹاؤن راجپوت سٹریٹ کا پبلک پارک کتوں کی آماجگاہ کیونکر بن گیا؟

19 Jul, 2024 | 07:46 PM

ثمرہ فاطمہ:  راجپوت سٹریٹ جوہر ٹاؤن کے عوامی پارک کی ابتر حالت نے بچوں کو پارک سے دور کر دیا۔
پارک کی بیرونی دیواریں اور جنگلے ٹوٹ گئے ہیں۔  جھولوں کا نام و نشان مٹ گیا،    پارک میں بڑی بڑی گھاس اگ چکی ہے جس میں کیڑے مکوڑے پرورش پا رہے ہیں۔ جگہ جگہ کائی لگی ہوئی ہے۔ انتظامیہ کا پارک کی حالت کی طرف کوئی دھیان نہیں ۔ اب یہ پارک بچوں اور بڑوں کی بجائے   کیڑے مکوڑوں اور آوارہ کتوں کا مسکن بن گیا ہے۔ 


انتظامیہ کو پارک کی حالت سنوارنے سے کوئی سروکار نہیں بلکہ انہوں نے تو اسے فالتو سامان کے ڈمپ یارڈ کی حیثیت دے دی ہے۔ پارک  کے ایک کونے میں فالتو سیوریج کے پائپ لا کر ڈال دیئے گئے ہیں،  ہر جگہ  اور گندگی کے ڈھیر بھی جمع ہیں۔  علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ عرصہ سے  پارک کی یہی حالت ہے۔ اب یہاں نہ بچے کھیلنے کے لئے آتے ہیں نہ بڑے واک کر سکتے ہیں۔ 


انتظامیہ کی غفلت کے باعث بچے پارک میں کھیلنے سے قاصر ہیں۔ پلے گراؤنڈ اور جھولے میسر نہ ہونے کے سبب بچے اب سڑکوں پر کرکٹ کھیل کر وقت گزارنے پر مجبور ہیں۔ 
علاقہ  کے مکینوں نے انتظامیہ سے پارک کی تعمیر اور مرمت کر کے اسے پھر سے بچوں اور بڑوں کا  پسندیدہ پارک بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

مزیدخبریں