ویب ڈیسک : پشاورکے علاقے یکہ توت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق یکہ توت میں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف مضحکہ خیز مواد شئیر کرنے پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب فائرنگ میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔