پولیس کی بروقت کارروائی، بچے سے بدفعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

19 Jul, 2024 | 07:08 PM

ویب ڈیسک : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کرلیا ۔ 

ساندہ پولیس کی جانب سے ون فائیو کال پر بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے 7 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سلمان نے پڑوسی 7 سالہ فیضان کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ بچے کا طبی معائنہ کروا لیا گیا ۔ دوسری جانب گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں