ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 226 ٹریفک حادثات رپورٹ ، 264 افراد زخمی

لاہور میں 226 ٹریفک حادثات رپورٹ ، 264 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری،  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 226 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

 ریسکیو حکام کے مطابق حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 264 افراد زخمی ہوئے، 101 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 163 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔