اسرار خان : شہر لاہور میں موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتیں تھم نہ سکیں ، رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 707 موٹر سائیکلیں اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 172 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا ، ماڈل ٹاؤن ڈویژن 142 وارداتوں کے ساتھ دوسرے جبکہ سٹی ڈویژن موٹر سائیکل چھیننے کے 121 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ہے۔ کینٹ ڈویژن سے 114، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 108 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں جبکہ سول لائنز ڈویژن میں 6 ماہ کے دوران موٹر سائیکل چھیننے کے 50 مقدمات درج ہوئے ، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 1810 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا ، کینٹ ڈویژن 1722 وارداتوں کے ساتھ دوسرے جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن موٹر سائیکل چوری کے 1690 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔
دوسری جانب صدر ڈویژن سے 1498، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 1396 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں جبکہ سول لائنز ڈویژن میں 6 ماہ کے دوران موٹر سائیکل چوری کے 1096 مقدمات درج کئے گئے۔