انٹربینک میں ڈالرسستا، اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آگئی

19 Jul, 2024 | 05:43 PM

اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی امریکی ڈالر کی خبر آگئی ۔ 

اسٹیٹ بینک  کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 278.17 روپے سے کم ہوکر 278.13 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.50 روپے پر برقرار رہا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو1.29 روپے سستا ہوکر 304.24 روپے، برطانوی پاونڈ  1.95 روپے سستا  ہوکر 361.62 روپے،  یو اے ای درہم 1 پیسے کمی سے 76.29 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال  74.51 روپے پر برقرار رہا ۔ 

مزیدخبریں