ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کے گریڈ 20 اور 19 کے افسران کے تبادلے کردیے گئے ۔
تبدیل ہونے والے افسران میں ڈپٹی رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرار شامل ہیں۔ گریڈ 20 کے ڈپٹی رجسٹرار زاہد محمود کا پروٹوکول برانچ ملتان بنچ سے پرنسپل سیٹ تبادلہ کردیا گیا، اس کے علاوہ گریڈ 19 کے اسسٹنٹ رجسٹرار امجد بشیر ڈار کا راولپنڈی بنچ سے پرنسپل سیٹ پرتبادلہ کردیا گیا ۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کی نقول ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری، لاہور ہائی کورٹ کو ارسال کردی گئیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایچ آر لاہور ہائیکورٹ سمیت دیگر متعلقہ افسران کو بھی نوٹیفکیشن ارسال کردیا گیا ۔