ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کے کوائف غلط ، پینشن ادائیگیوں میں تاخیر،ڈی پی آئی ایلمنٹری پنجاب کا نوٹس

اساتذہ کے کوائف غلط ، پینشن ادائیگیوں میں تاخیر،ڈی پی آئی ایلمنٹری پنجاب کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض : او ایس ڈی ، ریٹائرڈ یا وفات پانے والے اساتذہ کے اہلخانہ کو ادائیگیوں میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ڈی پی آئی ایلمنٹری پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ایجوکیشن اتھارٹیز کو اساتذہ کے کوائف میں درستگی کا حکم دے دیا۔
او ایس ڈی ، ریٹائرڈ یا وفات پانے والےاساتذہ کے کوائف میں غلطی کے باعث پینشن اور قانونی ورثاء کو ادائیگیوں میں تاخیر کا سامناء پیش آنے لگا۔ڈی پی آئی ایلمنٹری پنجاب نے دستاویزات میں مسلسل غلطیاں ہونے پر سخت نوٹس لے لیا۔

ڈی پی آئی ایلمنٹری پنجاب نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔ایجوکیشن اتھارٹیز دستاویزات کی تصدیق کے بعد کیسسز محکمہ تعلیم کو بھیجوائیں گی۔

ڈی پی آئی ایلمنٹری کا کہنا ہے کہ۔دستاویزات میں غلطیوں کے باعث ریٹائرڈ اور وفات پانے والے ملازمین کے ورثا کوشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔