شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا

19 Jul, 2024 | 05:06 PM

عابد چوہدری : لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس بی سے تعلق رکھنے والے شہری مختار نے بیوی شہناز اور بیٹی سمعیہ کو چھری کے وار سے قتل کیا ہے۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم مختار کو گرفتار کرلیا ، شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

مزیدخبریں