ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری

ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے میں بھی اضافہ ریکارڈ ،ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 76 فیصد مزید بڑھ گئی ۔ 

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح 24 اعشاریہ 36 فیصد ہوگئی ،ایک ہفتے کے دوران 29 اشیاء ضروریہ مہنگی  اور صرف 5   اشیاء  کے نرخ کم ہوئے ۔ 

ایک ہفتے کے دوران چکن فی کلو 38 روپے 29 پیسے مہنگا ہوا، چکن کی فی کلو قیمت 373.25 روپے سے بڑھ 412 روپے تک پہنچ گئی، خشک دودھ 390 گرام کا بیگ 44 روپے 89 پیسے مہنگا ہوگیا، رواں ہفتے کے دوران پیٹرول فی لیٹر 10 روپے تک مہنگا ہوا، ایک ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 6 روپے 78 پیسے مہنگے ہوئے، رواں ہفتے کے دوران لہسن فی کلو 10 روپے 42 پیسے مہنگا ہوا، دالیں،تازہ دودھ، چینی،چاول اور دہی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔  

رپورٹ  کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 7 روپے 29 پیسے سستے ہوئے، رواں ہفتے کے دوران کیلے 3 روپے 62 پیسے سستے ہوئے، رواں ہفتے کے دوران پیاز، دال مسور اور ایل پی جی سستے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں جبکہ بریڈ،کوکنگ آئل، چائے کی پتی سیگریٹ سمیت 17 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔  

Ansa Awais

Content Writer