ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی خاتون پاکستانی خاوند سے بچوں کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی 

بھارتی خاتون پاکستانی خاوند سے بچوں کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف:چار شادیاں کرنے والے پاکستانی سے بھارتی خاتون کی پانچویں پسند کی شادی کا عجیب و غریب انجام ، پسند کی شادی کرنے والے شوہر نے دو بچے چھین کر بیوی کو گھر سے نکال دیا ۔بھارتی خانون پاکستانی خاوند سے بچوں کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی۔ بچے نہ ملنے پر احاطہ عدالت میں روتی ، گڑگڑاتی اور التجائیں کرتی رہی ۔

جسٹس محمد امجد رفیق نے خاتون فرزانہ بیگم کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار خاتون اپنی وکیل بشری قمر ایڈوکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں ، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ باپ دوبارہ بچے کو دوبئی لے گیا ہے۔

بھارتی خاتون کا کہنا تھا جس سے پسند کی شادی کی بعد میں پتہ چلا کہ وہ شخص پہلے ہی چار شادیاں کر چکا ہے۔ مجھے انڈین یا پاکستانی ہونے سے کوئی غرض نہیں میں  ایک ماں ہوں اور اپنے بچوں کو لئے بغیر یہاں سے کہیں نہیں جاوں گی۔

درخواست گزار کی وکیل بشری قمر نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں قانونی فیصلے پیش کروں گی کہ ہائیکورٹ دوبئی سے بچوں کو واپس لانے کا حکم دے سکتی ہے۔

عدالت نے بچوں کی بازیابی کے متعلق پولیس اور دیگر اداروں کو کو ہدایت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔