وقاص احمد : واپڈا ملازم بن کر شہریوں کے گھروں میں وارداتیں کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
جوہر ٹاؤن پولیس کی کارروائی کے دوران جعلی واپڈا ملازمین کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان واپڈا ملازم بن کے آتے اور لوگوں کے گھر میں گھس کر واردات کرتے تھے ۔ملزمان میں گینگ کا سرغنہ محمد رضا، عبدالقدیر اور ناصر علی شامل ہیں۔
پولیس نے ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کیا ہے۔ملزمان کے قبضہ سےلاکھوں روپے ، لیپ ٹاپ ، 04 عدد موبائل ، 03 پستول و گولیاں اور بائیک ہنڈا 125 برآمد کی گئی ہے۔