معروف اداکار ٹیپو شریف کے والد انتقال کرگئے

19 Jul, 2024 | 03:29 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : مقبول ڈرامہ سیریل ‘منت مراد’ میں عادل کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار ٹیپو شریف کے والد کا انتقال ہوگیا۔

 اداکار ٹیپو شریف نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر کا اعلان کیا۔اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں بتایا کہ اُن کے والد، اُن کے دوست اکرام بھٹی خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔

ٹیپو شریف نے بتایا کہ اُن کے والد کی نمازِ جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد کراچی کے علاقے کلفٹن کی ابوبکر صدیقؓ مسجد میں ادا کی جائے گی۔اداکار نے اس مشکل وقت میں اپنے دوستوں اور چاہنے والوں سے اُن کے والد کی مغفرت کے لیے دُعاؤں کی درخواست بھی کی۔

مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں کی جانب سے ٹیپو کے والد کے انتقال کی خبر پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل ٹیپو نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کے والد طبیعت ناسازی کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل ہیں۔

مزیدخبریں