سرکاری کالجز کو گزشتہ سال سے 20 فیصد زیادہ داخلے کرنے کا ہدف مل گیا

19 Jul, 2024 | 02:20 PM

Ansa Awais

عمران یونس : محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سرکاری کالجز کو گزشتہ سال سے 20 فیصد زیادہ داخلے کرنے کا ہدف دے دیا،ہدف پورا نہ کرنیوالے ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور پرنسپلز کیخلاف کارروائی ہوگی۔
  پنجاب کے سرکاری کالجز میں جاری انٹرمیڈیٹ پروگرام میں رواں سال بیس فیصد زیادہ داخلے کیے جائیں گے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام ڈائریکٹر،ڈپٹی ڈائریکٹر اور پرنسپلز کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ کی جانب سے اہداف پورے نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

گزشتہ دو سال سے سرکاری کالجز میں داخلے کم ہوگئے ہیں ۔ گزشتہ سال انٹرمیڈیٹ میں پنجاب بھر کے سرکاری کالجز میں 6 لاکھ داخلے ہوئے تھے۔ رواں سال محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 7 لاکھ داخلوں کا ہدف دے دیاہے۔

مزیدخبریں