ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کیلئے خوشخبری ،ایل ڈی اے کا پہلی ٹرام بنانے کیلئے فزیبلٹی پر کام شروع

لاہوریوں کیلئے خوشخبری ،ایل ڈی اے کا پہلی ٹرام بنانے کیلئے فزیبلٹی پر کام شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دْرِنایاب : گلبرگ میں ٹرام چلانے کے حکومتی منصوبے میں پیشرفت ، ایل ڈی اے نے پہلی ٹرام بنانے کیلئے فزیبلٹی پر کام شروع کردیا ، روٹ فائنل جبکہ لاگت سمیت ٹیکنالوجی اور ڈیزائن پر مختلف آپشنز زیر غور ہیں ۔
 ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ کی ابتدائی فزیبلٹی کے مطابق ٹرام کے روٹ میں کلمہ چوک سے مین بلیوارڈ، ایم ایم عالم روڈ، حسین چوک، حالی روڈ سمیت دس مقامات شامل ہیں۔ ٹرام کا مکمل روٹ گیارہ کلومیٹر طویل ہوگا۔ایک سے ڈیڑھ کلومیٹر بعد سٹاپ ہوگا۔ ابتدائی فزیبلٹی کے مطابق ایم ایم عالم روڈ کو ٹرام روٹ کے باعث ون وے کردیا جائیگا۔

 چیف انجنئیر ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ ڈیزائن کیلئے فن لینڈ اور چائینہ کا جدید ماڈل سٹڈی کیا جارہا ہے۔ ٹرام کو قذافی اسٹیڈیم کے اندر خصوصی سٹاپ اوور دیا جائیگا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2024-07-19/news-1721379465-8590.jpg

 اسرار سعید نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر ربڑ وہیل اور ٹریک پر چلنے والی ٹرام سٹڈی کی جارہی ہے،حال ہی میں فن لینڈ میں چلنے والی ٹرام جدید اوربہترین ماڈل ہے، ٹرام منصوبے پر 27 ارب خرچ آسکتا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer