لاہور کی ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

19 Jul, 2024 | 01:30 PM

شاہین عتیق:   لاہور کی ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

سیشن جج کی جانب سے   ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات 20جولائی سے 31اگست تک ہوں گی۔ پہلے بیج میں 42ججز  20جولائی سے 9اگست تک رخصت پر ہوں گےاور  دوسرے بیج میں 39 ججز 11اگست سے 31اگست تک رخصت پر ہوں گے جبکہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران 42ججز  کی جگہ 39 ججز  ڈیوٹی انجام دیں گے۔

مزیدخبریں