فاران یامین:تھانہ لٹن روڈ کی حدود میں فلمی انداز میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دوموٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں میں سے ایک ڈاکو نے ایک شہری پر اسلحہ تانہ جبکہ دوسرے ڈاکو قریب موجود چار شہریوں سے لوٹ مار کرتا رہا ۔ ڈاکو شہری کاشف اس کے بھائی رشید، اورسیز پاکستانی خرم اور حمزہ کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈاکو شہریوں سے ایک لاکھ سے زائد نقدی، تین آئی فونز سمیت پانچ موبائل فونزچھین کر فرار ہوئے۔
ڈاکووں نے ایک ہی دن میں دوسری واردات سمن آباد گندے نالے پر بھی کی،متاثرہ شہری رشید نےبتایا کہ پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج دی ہے مگر تفتیش میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، ڈاکووں کے زیراستعمال موٹرسائیکل تک کے بارے میں معلومات خود فراہم کیں،پولیس ٹیمیں ملزمان کو گرفتار کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہیں۔