محکمہ داخلہ کاچینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئےنئی بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

19 Jul, 2024 | 12:33 PM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے پنجاب حکومت کا احسن اقدام، محکمہ داخلہ نےنئی بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔تین بلٹ پروف فارچونر اور تین ٹیوٹا ہائی ایس خریدی جائیں گی۔
 حکومت پنجاب نے چینی اور غیرملکی وفود کیلئے نئی بلٹ پروف گاڑیاں لینے کی تجویز تیار کی ہے۔ محکمہ داخلہ نے تین بلٹ پروف فارچونر اور تین ٹیوٹا ہائی ایس خریدنے کی تجویز تیار کی ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس سمری کی منظوری دیدی ہے۔

اس پراجیکٹ پر سترہ کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ یہ بلٹ پروف گاڑیاں پول میں رکھی جائیں گی۔ یہ گاڑیاں چینی اورغیرملکی وفود کی موومنٹ کیلئے استعمال ہونگی۔

مزیدخبریں