ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں سال آگ لگنے کے 4062 واقعات رپورٹ، 23 افراد جاں بحق ہوئے

رواں سال آگ لگنے کے 4062 واقعات رپورٹ، 23 افراد جاں بحق ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی آتشزدگی اور سلنڈر دھماکوں کو انسانی غفلت کی سب سے بڑی وجہ قرار دے دیا گیا۔

رواں برس شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں 4062 آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی کے 219 واقعات رونما ہوئے ہیں۔ اس سال آگ لگنے اور سلنڈر پھٹنے کے باعث کل 299 لوگ زخمی ہوئے جس میں سے 163 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب سلنڈر پھٹنے اور آگ لگنے کے باعث رواں سال میں اب تک 23 لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں۔