علی رامے : سرکاری سکولوں کے بعد کالجز کو بھی آؤٹ سورس کرنے کی سفارشات ، محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے تجاویز حکومت کو پیش کردیں۔
ذرائع کے مطابق کالجز کی عمارتوں کو شام کے وقت میں پرائیویٹ سیکٹر کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کےمختلف کورسزکیلئے عمارت دی جائے گی۔ محکمہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو ان تجاویز کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے جس پر وزیر اعلیٰ نے محکمہ کی تجاویز پر مزید ورکنگ رپورٹ طلب کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ورکنگ پلان کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ حتمی فیصلہ کریں گی اور کالجز میں اے آئی ،آئی ٹی سے متعلقہ کورسز کروائے جائیں گے۔