وزیراعلیٰ کی اوپن ڈور پالیسی ہوا میں، سائلین کےلئے سرکاری دفاتر ’’نوگوایریا‘‘ بن گئے

19 Jul, 2024 | 12:14 PM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : افسرشاہی نے وزیراعلیٰ کی اوپن ڈور پالیسی ہوا میں اُڑا دی ، سائلین کےلئے سرکاری دفاتر ’’نوگوایریا‘‘ بن گئے،شہریوں کو مسائل کے حل کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔
 چیف سیکرٹری کے بیرون ملک ہونے سے سیکرٹریوں اور افسران نے دیر سے دفتر آنا شروع کر دیا ۔ سیکرٹریز اور افسران صبح 9 بجے کی بجائے گیارہ بجے دفتر آنے لگے۔ افسران کے دیر سے دفتر آنے پر سائلین پریشان ہیں ۔افسران نے وزیر اعلی کی اوپن ڈور پالیسی بھی ہوا میں اُڑا دی۔

سیکرٹریوں اور افسران کو ملنا سائلین کے لیے انتہائی مشکل ہو گیا، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شہریوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ افسران کو اوپن ڈور پالیسی کا پابند بنایا جائے۔

مزیدخبریں