ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی ، اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی ، اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:   سی ٹی ڈی پنجاب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گرد امین الحق القاعدہ کا سرکردہ جنگجو ہے،اور امین الحق کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی ٹی ڈی عثمان گوندل نے کانفرنس کے دوران گرفتاری کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اہم کامیابی قرار دے دیا، ہائی پروفائل دہشت گرد جعلی دستاویزات پر پاکستان میں مقیم تھا، گرفتار دہشت گرد کا تعلق افغانستان سے ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیم کا کمانڈر اسامہ بن لادن کا چیف سیکیورٹی افسر بھی رہا ہے۔پکڑا جانے والا تورا بورا میں بھی اسامہ بن لادن کے ساتھ رہا ، گرفتار دہشت گردی کی آئی ڈی 002 ہے ،گلوبل ٹیرراسٹ کے طور پر بھی ڈاکٹر امین الحق کا نام شامل ہے ،نیٹو فورسز کے انخلاء کے بعد ڈاکٹر امین الحق نے افغانستان کا دورہ کیا ،ڈاکٹر امین الحق 2007 میں بھی گرفتارہوا، ناقص شواہد کی بنا پر رہا ہوگیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ امین الحق کی گرفتاری کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہیں۔ 

یاد رہے کہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو 2 مئی 2011 کو امریکی کمانڈوز نے ایبٹ آباد میں آپریشن کر کے ہلاک کیا تھا۔