کراچی سے گن پوائنٹ پر واردات کرنے والے ملزمان لاہور سے گرفتار

19 Jul, 2024 | 11:51 AM

وقاص احمد: انویسٹی گیشن اقبال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان لاہور پولیس کے علاوہ کراچی پولیس کو بھی سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

ملزمان سےویڈیوکیمرے،لائٹس و دیگرقیمتی سامان مالیتی75لاکھ  سمیت شہریوں سےچھینےگئے موبائل فونز ،لاکھوں نقدی اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عظیم اور ساتھی شیراز، حماد اورسرفراز شامل ہیں۔

مزیدخبریں