ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کیلئے جدید اور نیا سازو سامان خریدنے کا فیصلہ

 پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کیلئے جدید اور نیا سازو سامان خریدنے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کیلئے جدید اور نیا سازو سامان خریدنے کا فیصلہ،ہوم سیکرٹری پنجاب نے ایک ارب روپے سے فوری خریداری کا حکم دیدیا۔
 ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا حکم دیا ہے۔ایجنسی کیلئےایک ارب روپے کا نیا سازو سامان خریدنے کا حکم دیاگیا ہے۔جدید آلات آنے سے ڈی این اے ٹیسٹ پنتالیس منٹ میں ہو سکے گا۔ اس وقت ڈی این اے ٹیسٹ پر تین سے چار دن لگتے ہیں۔ فنگر ٹیسٹ کیلئے بھی نئی مشینری خریدی جائے گی۔

ہوم سیکرٹری پنجاب نے محکمہ خزانہ کو ایک ارب روپے جاری کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔


 

Ansa Awais

Content Writer