ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، دو املاک مسمار

 ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، دو املاک مسمار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دْرِنایاب : ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، غیر قانونی تعمیرات پر گلشن راوی میں دو املاک کو مسمارکردیاگیا۔
 آپریشن چیف ٹاؤن پلاننگ ون اسدالزمان کی زیر نگرانی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون عائشہ مطاہر نے کیا۔ ایل ڈی اے نے پلاٹ نمبر 383 راوی بلاک گلشن راوی پر بغیر منظوری کے غیر قانونی تعمیر کرنے پر مسمار کردیا۔ پلاٹ نمبر 389 بلاک بی گلشن راوی پر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا۔ ایل ڈی اے حکام کے مطابق آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔

 ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا کہنا ہے کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات اور کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کیخلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا ۔

Ansa Awais

Content Writer