ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں مڈل، میٹرک، انٹر ٹیک شروع کرنے کا منصوبہ

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے 300 پبلک سکولوں میں مڈل، میٹرک، انٹر ٹیک  منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا اس حوالے سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے 300 پبلک سکولوں میں مڈل، میٹرک، انٹر ٹیک  منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا اس حوالے سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت مڈل، میٹرک ، انٹر ٹیک کےآغاز حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں میٹرک ،انٹر میں ٹیکنالوجی کورسز کے آغاز پرمشاورت، تجاویز کا تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر تعلیم نے ٹیک ایجوکیشن کورسز  کی تیاری کیلئے مشاورتی کمیٹی بنانے کی ہدایت دے دی۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ  میٹرک اور انٹر ٹیک پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شروع ہو رہا ہے، کمیٹی ٹیک لیبز  میں دستیاب سہولیات و ضروریات کا جائزہ لے کر وے فارورڈ بنائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ مارکیٹ رجحان کے مطابق ٹیکنیکل کورس ڈیزائن کیے جائیں گے، ہر تحصیل میں کم از کم 2 ٹیک ایجوکیشن سنٹرز بنائے جائیں گے  لڑکیوں کیلئے الگ ٹیک کورسز متعارف کروائے جائیں گے۔