ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوٹ وقت پر سی کر نہ دینادکاندار کو مہنگا پڑ گیا

بچوں کے چار سوٹ وقت پر سی کر نہ دینے اور درخواست گذار کو ذہنی اذیت پہنچانے پر  سٹائل کلاتھ  شاپ مال روڈ کے مالک کے خلاف 73 ہزار روپے کی ڈگری جاری کر دی گئی۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:  بچوں کے 4سوٹ وقت پر سی کر نہ دینے اور درخواست گذار کو ذہنی اذیت پہنچانے پر  سٹائل کلاتھ  شاپ مال روڈ کے مالک کے خلاف 73 ہزار روپے کی ڈگری جاری کر دی گئی۔

عدالت نے حکم جاری کیا کہ درخواست گذار کو فوری ڈگری کی رقم ادا کی جاے.اچھرہ کے سید ارشاد حسین کی جانب سے صارف عدالت میں ہرجانےکا دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔

اُن کا موقف تھا کہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے بچوں کے سوٹ سلوانے کا آرڈر دیا تھا، عین وقت تک کپڑے سلائی نہ کئے گئے اور جب دیے تو وہ ناپ کے مطابق نہ تھے۔