زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 7.3 ریکارڈ

19 Jul, 2024 | 09:35 AM

ویب ڈیسک: جنوبی امریکی ملک چلی میں  7.3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شمالی چلی میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیاہے جس کا مرکز ساحلی شہر انٹوفاگسٹا سے 164 میل دور تھا۔زلزلے کی گہرائی 126 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

  غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید زلزلے کے جھٹکوں کے بعد  اب تک فی الحال کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

مزیدخبریں