لاہور : افسوسناک ٹریفک حادثے میں 15سالہ لڑکا شدید زخمی

19 Jul, 2024 | 09:24 AM

فاران یامین: لاہور کے علاقے  تھانہ سرور روڈ کی حدود میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 15سالہ طیب شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق زخمی طیب کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیاہے، بچے کی پسلیاں ، سر میں چوٹ ،ٹانگوں کی ہڈیاں فریکچر ہو گئی ہیں۔

پولیس نے حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ لواحقین کی جانب سے درخواست موصول ہوتے ہی قانونی کارروائی کی جائے گی۔
گاڑی چلانے والی خاتون کی شناخت ہاجرہ نیازی کے نام سے ہوئی ہے، خاتون ملزمہ ہاجرہ نیازی اوور سیز پاکستانی اور امریکن شہری ہیں۔

مزیدخبریں