ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کورٹ فیس ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ ، پنجاب بار کونسل کا ہڑتال کا اعلان

 کورٹ فیس ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ ، پنجاب بار کونسل کا ہڑتال کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: پنجاب حکومت کا کورٹ فیس 200سے بڑھا کر 500روپے کرنے پر   پنجاب بار کونسل کی جانب سے آج صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کا علان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہڑتال  لاہور ہائیکورٹ بار میں نہیں ہوگی، لاہور ہائیکورٹ میں روسٹر کے مطابق مقدمات کی سماعت ہوگی۔

یاد رہے کہ  پنجاب حکومت نے کورٹ فیس ٹکٹ کی قیمت میں 500 گنا اضافہ کر دیا ہے۔نئی قیمتوں کے مطابق 1 روپے کا کورٹ فیس ٹکٹ 200 روپے جبکہ 2 روپے کا کورٹ فیس ٹکٹ 500 روپے ہو گیا۔نئی بڑھی ہوئی کورٹ فیس ٹکٹ کی قیمتوں کو فنانس ایکٹ 2024 میں شامل کیا گیا ہے۔کورٹ فیس ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے پر وکلاء اور درخواست گزار پریشان ہیں۔اس حوالے سے وکلاء کا کہنا ہے کہ کورٹ فیس ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ درخواست گزاروں پر پڑے گا۔کورٹ فیس ٹکٹ ڈپلیکیٹ فارم، سمن اور دیگر قانونی معاملات میں وکلاء استعمال کرتے ہیں۔

وکلاء کا کہنا تھا کہ اب فارم کی ایک صفحے کی کاپی حاصل کرنے کے لیے 500 روپے مالیت کا ٹکٹ لیا جائے گا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگر کیس میں درخواست دائر کرنی ہے تو اس پر 500 روپے کا ٹکٹ چسپاں کرنا ہوگا۔ کہ پاکستان کا آئین واضح ہے کہ انصاف جلد، دہلیز پر اور سستے داموں پہنچانا ہے۔وکلاء اور درخواست گزاروں نے کورٹ فیس ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔