ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ کے درمیان راستے ہمیشہ کیلئے جدا ہوگئے

19 Jul, 2024 | 08:48 AM

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے اہلیہ نتاشا سٹینکوویچ کے ساتھ علیحدگی کی تصدیق کردی۔

ہاردک پانڈیا نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں لکھا کہ چار سال اکٹھے رہنے کے بعد ہم دونوں نے اپنے بہتر مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے مل کر اپنی پوری کوشش کی اور اپنا سب کچھ اس میں ڈال دیا اور ہمیں یقین ہے کہ یہ ہم دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔

ہاردک پانڈیا نے لکھا کہ یہ ہمارے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا، اپنے بیٹے آگستیا کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ان کی زندگیوں کا مرکز  رہے گا اور وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ اس کی خوشی کے لیے جو کچھ کرسکتے ہیں وہ کریں۔

 ہاردک نے لکھا کہ اس مشکل وقت میں ہم رازداری فراہم کرنے کے لیے آپ سے تعاون کی مخلصانہ درخواست کرتے ہیں۔ ان کی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ نتاشا نے بھی ایسا ہی بیان انسٹا گرام پر اپ لوڈ کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مئی سے پانڈیا اور نتاشا کی علیحدگی کی خبریں گردش کررہی تھیں لیکن دونوں کی جانب سے خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ ہاردک پانڈیا نے مئی 2020 میں ممبئی کی ایک عدالت میں بالی ووڈ اداکارہ نتاشا سے شادی کی تھی اور گزشتہ سال فروری میں پانڈیا نے دوبارہ نتاشا سے شادی کی تھی، اس جوڑی کا ایک بیٹا بھی ہے۔ 

مزیدخبریں