شاہ فرید روڈ  ٹوٹ پھوٹ کر عوام کے لئے مستقل عذاب گاہ بن گئی

19 Jul, 2024 | 01:59 AM

مائدہ وحید:  شاہ فرید روڈ  ڈیڑھ سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ برسات کے دوران یہ سڑک مکینوں کے لئے ناقابلِ عبور دلدل میں بدل جاتی ہے۔
مکمل ٹوٹی ہوئی سڑک پر ہر وقت موجود مٹی اور گندگی کے ڈھیر وں کے سبب علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ 

علاقہ  کے مکینوں نے بتایا کہ ایک سال سے زیادہ کاعرصہ ہوگیامگر روڈکی مرمت نہ ہو سکی ۔ دو طرفہ سڑک کا سارا ٹریفک عرصہ سے ایک ہی سڑک پر سے گزرتا ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں۔  


انہوں نے بتایا کہ بارش کے بعدسڑک کےحالات زیادہ خراب ہو جاتےہیں  اور یہاں سے گزرنا ممکن نہیں رہتا۔ چوک پر بے تحاشا پانی جمع ہو جاتا ہےْ ۔

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کو اس پتھریلی ٹوٹی پھوٹی سڑک کے عذاب سے نجات دلوائی جائے اور سڑک کی تعمیر کروا کر  ون وے ٹریفک بحال کروایا جائے۔

 

مزیدخبریں