لوکو انجن شیڈ کا پارک تعفن ساز فیکٹری بن گیا

19 Jul, 2024 | 01:44 AM

فریحہ بتول:  گڑھی شاہو کے علاقے لوکو انجن شیڈ گلستان محمد پارک کی حالت اتنی ابتر  ہو گئی کہ اب پارک کے نزدیکی علاقوں میں بھی سانس لینا دوبھر ہو گیا۔  
پارک میں گندگی کے ڈھیر جمع ہیں۔ یہاں کھڑے ہوئے سیوریج  کے متعفن پانی کے تعفن کو  سڑے ہوئے مردہ جانور  بزید ناقابلِ برداشت بنا رہے ہیں۔ 

انتظامیہ کی عدم توجہ کی وجہ سے  پارک کی باؤنڈری وال خراب، جنگلے اور مرکزی گیٹ بھی ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہو گئے ہیں۔ 

علاقہ کے مکین اپنے بچوں کی جسمانی صحت کے لئے پریشان ہیں کیونکہ 3سال سے پارک کی حالت ابتر  ہے اور بچے کھیل کود کے لئے کہیں اور جا نہیں سکتے۔  بچے اپنے گھر والوں کی آنکھ بچا کر اس گندگی سے بھرے پارک میں کھیلنے آتے ہیں تو ماؤں کو ان کے بیمار ہو  جانے کا خدشہ رہتا ہے۔ 

لوکو انجن شیڈ، گلستان  محمد پارک کے مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ کے لوگ شاید ہمیں انسان ہی نہیں سمجھتے، متعدد بار شکایات کی، کوئی سننے والا نہیں۔ کیونکہ یہ کام ہم خود نہیں کروا سکتے اس لئے مجبوراً انہی حکام سے بار بار شکایتیں اور درخواستیں کرتے ہیں جو کبھی ہماری نہیں سنتے۔ 

مزیدخبریں