فریحہ بتول: . جوہر ٹاؤن کے قریب واقع سکندر حیات کالونی میں ناقص سیوریج نظام مکینوں کے لئے وبالِ جان بن گیا، سیوریج کا گندا پانی نکاس کا راستہ بند ہونے کے سبب لوگوں کے گھروں میں گھسا ہوا ہے اور ان گھروں کے مکین کئی ہفتوں سے یہ سیوریج کے گندے پانی کا عذاب بھگت رہے ہیں۔
علاقے کے گٹر چوک ہو چکے ہیں۔ واسا اہلکاروں نے ان بند ھٹروں کو کھول کر عاقہ کے مکینوں کو عذاب سے نکالنے کی کوشش تک نہیں کی۔ گٹر ابلنے کے سبب گندے بدبو دار پانی سے گلیاں بھی بھر گئیں۔
گھروں اور صحن تک بدبودار پانی پہنچنے کی وجہ سے رہائشیوں کو روز مرہ کاموں کے لئے آمدورفت میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔
سیوریج کے گندے پانی کے باعث علاقہ میں بیماریاں پھیلنے لگیں۔ علاقہ کے مکین چاہتے ہیں کہ حکومت جلد از جلد اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے متعلقہ واسا حکام کو ہدایت کرے۔