انگوری باغ کا 12 سال سے بند واٹر فلٹریشن پلانٹ کس کے زیر استعمال ہے،چشم کشا رپورٹ

19 Jul, 2024 | 12:54 AM

فریحہ بتول:  شالیمار کے علاقے انگوری باغ سکیم میں واٹر فلٹریشن پلانٹ انتظامیہ کی عدم توجہ کا شکار ہو گیا۔ 12سال سےفلٹریشن پلانٹ بندہونےسےشہریوں کو صاف پانی کی قلت کاسامنا ہے۔
علاقہ کے مکین پانی خرید کر اپنی پینے کے پانی کی ضروریات پوری کرنے پر مجبور ہیں۔  ان کا کہنا ہے کہ فلٹریشن پلانٹ 12سال سے بند پڑا ہے۔


پینےکاصاف پانی میسر نہیں ، کچھ لوگ پینے کے لئے صاف پانی دور دراز علاقوں سے تلاش کر کے لاتے ہیں، کچھ لوگ پانی کی ضرورت خرید کر پوری کرتے ہیں۔ علاقہ کے بیشتر مکین پینے کے لئے پانی خریدنا افورڈ نہیں کر سکتے۔

واٹر پلانٹ پر اب نشئی رہتے ہیں۔ واسا والے ادھر کوئی توجہ نہیں کرتے۔

مکینوں نے انتظامیہ سے واٹرفلٹریشن پلانٹ جلدازجلدفعال کروانےکامطالبہ کیا۔

مزیدخبریں