ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی کوہ پیماء ساجد سدپارہ کی ایک اور کامیابی، بغیر آکسیجن کے براڈ پیک سر کر لی

پاکستانی کوہ پیماء ساجد سدپارہ کی ایک اور کامیابی، بغیر آکسیجن کے براڈ پیک سر کر لی
کیپشن: sajid sadpara,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی کوہ پیماء ساجد سدپارہ نے پورٹر سپورٹ اور مصنوعی  آکسیجن  کے بغیر دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی’براڈ پیک‘ کو بھی سر کرلیا۔

ساجد سدپارہ نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے اپنے کیرئیر میں 8 ہزار میٹر سے بلند آٹھویں چوٹی سر کی ہے۔

براڈ پیک کی بلندی 8 ہزار 51 میٹر ہے جبکہ اسے دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی شمار کیا جاتا ہے۔ساجد سدپارہ پاکستان کی تمام پانچ، "8 تھاؤزینڈرز" مصنوعی آکسیجن کے بغیر  سر کر چکے ہیں۔

اس سے قبل ساجد سدپارہ ایوریسٹ، کے ٹو، نانگا پربت، اناپورنا، مناسلو، جی ون اور جی ٹو بھی مصنوعی آکسیجن کے بغیر سر کر چکے ہیں۔