ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہاؤس حملہ کیس، خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

Khadija Shah, Bail petition, City42, Imran Khan, May 9 violence,
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد جناح ہاؤس لاہور پر حملے اور جلاؤ و گھیراؤ کیس میں خدیجہ شاہ کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

 جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس شہرام سرور چوہدری پر مشتمل دو رکنی بینچ کل (20 جولائی کو) درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔

 اس حوالے سے عدالت نے سرکار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کا ریکارڈ طلب کررکھا ہے۔

 خیال رہے کہ خدیجہ شاہ کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے جبکہ درخواست ضمانت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں، اُن سے کوئی تفتیش درکار نہیں لہٰذا عدالت درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔