قومی قتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نےسینکڑوں ارب روپےلاگت کے سات منصوبوں کی منظوری دےدی

19 Jul, 2023 | 09:16 PM

ویب ڈیسک: قومی قتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے بدھ  کے روز سینکڑوں ارب روپے مالیت کے سات اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جن میں کراچی کو پانی کی فراہمی کیلئے کے فور منصوبہ، خواز خیلا بشام ایکسپریس وے، لاہور ساہیوال بھاولنگر موٹر وے، لاہور رنگ روڈ کے شمالی لوپ رائیونڈ سے ملتان روڈ کی تعمیر، سولرائزیشن آف ٹئوب ویل کا قومی پروگرام، وزیراعظم کا لیپ ٹاپ پروگرام، پاکستان ایجوکیشن فنڈ ،ہائیڈرومٹ سروسز کی جدید کاری کے منصوبے شامل ہیں۔

قبل ازیں منگل کے روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کے اجلاس میں 1073.41 ارب روپے کے 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔  ان منصوبوں میں سے 9.41 بلین روپے مالیت کے تین منصوبوں کی CDWP نے منظوری دی تھی، جبکہ فورم نے 1,064 بلین روپے کے سات منصوبوں کو غور کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (Ecnec) کو پیش کرنے کی سفارش کی تھی۔ ان منصوبوں  کی  قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی نے آج بدھ کےروز منظوری دے دی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی‎ کا اجلاس بدھ کے روز اسلام آباد میں ہوا جس میں کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور کی منظوری دی گئی۔
  ایکنک کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کے فورمنصوبے کی لاگت کا تخمینہ 39 ارب 94 کروڑ روپے ہے۔کے فورمنصوبے کیلئے مرکز اور صوبائی حکومت پچاس پچاس فیصد رقم فراہم کریں گے۔
منصوبے کے تحت جامشورو اور ٹھٹہ میں کرلی بھاگر فیڈر اپر کی کنکریٹ لائنگ کی منظوری دی گئی۔ 

ایکنک نے لاہور رنگ روڈ کے شمالی لوپ رائیونڈ سے ملتان روڈ کی تعمیرکی بھی منظوری دے دی۔ رائیونڈ تا ملتان روڈ تعمیرمنصوبے کی تخمینہ لاگت 17 ارب 78 کروڑ روپے ہے۔
ایکنک نے وزیر اعظم کے قومی پروگرام برائے سولرلائزیشن آف ٹیوب ویل کی منظوری دے دی۔
ایکنک نے خواز خیلا بشام ایکسپریس وے کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی۔
خواز خیلا بشام ایکسپریس وے تعمیرمنصوبے کی تعمیر پر 79 ارب 13 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ایکنک نے لاہور ساہیوال بہاولنگر موٹر وے کی تعمیر کے منصوبہ کی منظوری دے دی۔
لاہور ساہیوال بہاولنگر موٹر وےمنصوبے کی تعمیراتی لاگت 263 ارب 79 کروڑ روپے ہے۔
ایکنک نے پاکستان ایجوکیشن فنڈ کیلئے 14 ارب روپے مختص کرنے کی بھی منظوری دے دی۔
ایکنک نے 16 ارب 80 کروڑ روپے کے وزیر اعظم کے لیب ٹاپ اسکیم منصوبے کی منظوری دے دی۔
ایکنک نے ہائیڈرومٹ سروسز کو جدید بنانے کیلئے 14 ارب 50 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔
عالمی بینک محکمہ موسمیات کے منصوبے کیلئے امداد فراہم کرے گا۔

مزیدخبریں