افسوسناک واقعہ، ٹرین حادثے میں تین نوجوان جاں بحق  

19 Jul, 2023 | 06:19 PM

Imran Fayyaz

(رانا شہزاد) گجرات میں گورالہ پھاٹک اور سروس موڑ پر ٹرین نے تین نوجوانوں کو کچل ڈالا۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق گورالہ پھاٹک پر دو نوجوان ہینڈ فری لگا کر گانے سن رہے تھے کہ تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئے جبکہ ایک نوجوان سروس موڑ پر ریلوے لائن پر ویڈیو بناتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 18سالہ افنان اور 15 سالہ سمیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ تیسرے نوجوان کی سر کچل جانے کے باعث شناخت نہ ہو سکی۔

 متعلقہ پولیس نے بتایا کہ ٹرین گجرات سے راولپنڈی کی طرف جارہی تھی۔

مزیدخبریں