قتل کے مقدمہ  میں نامزدگی کے خلاف عمران خان کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر

19 Jul, 2023 | 06:09 PM

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ  میں کوئٹہ میں سینئیر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کے مقدمے میں ملزم کی حیثیت سے نامزدگی کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر  کر دی گئی۔

جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔  

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس مسرت ہلالی بنچ میں شامل ہونگے۔ 

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان سمیت دیگر  فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

مزیدخبریں