کلیم اختر : بارش کے بعد لاہور کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ، جین مندر ، ایم او کالج روڈ، انار کلی ، اچھرہ اور چوبری کے اطراف میں بارش سے موسم دلکش ہوگیا ۔
لاہور میں سارا دن بادل کا بسیرا رہا اور ٹھنڈی ہوا چلنے سے موسم بھی خوشگوار رہا ، لاہورکے مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔ ایم اوکالج ، جین مندر اور اچھرہ سمیت چوبرجی کے اطراف میں تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹا جس کے باعث شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔ درجہ حرارت میں نمایاں کمی بھی ریکارڈ کی گئی جبکہ آئندہ روز بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔
لاہور کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی
19 Jul, 2023 | 05:59 PM