17سالہ طالبہ مبینہ گینگ ریپ کا شکار 

19 Jul, 2023 | 05:58 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج کر لیا گیا۔

لڑکی کی والدہ نے شکایت درج کرائی کہ ملزم میری بیٹی کو اسکول سے بہلاپھسلا کر سنیاڑی گاؤں لے گیا،جہاں دیگر افراد بھی تھے، ملزمان نے میری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا،  ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

مقدمے میں چار ملزمان نامزد  ہیں ،پولیس نے تین نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ،واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں