محرم الحرام؛علما کی زبان بندی اور لاہور داخلے پر پابندی کے احکامات جاری

19 Jul, 2023 | 05:19 PM

 بسام سلطان: محرم الحرام کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے متعدد علما کی زبان بندی کے احکامات جاری کر دیے۔

۔ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے 25 علما کی زبان بندی اور لاہور داخلے پر پابندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ علما کی زبان بندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

امن و امان کی صورتحال لے پیش نظر 60 روز کے لیے علما کی زبان بندی کے احکامات دیے گئے ہیں۔ مزہبی علما کے لاہور میں داخلے اور شر انگیز تقاریر پر 60 روز کے لیے پابندی لگائی جا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارشات پر پابندی کے احکامات جاری کئے گئے۔ جھنگ کے مولانا ضیغم بخاری، ڈیرا غازی خان کے سید الیاس رضا نقوی، سرگودھا سے سیدسبطین کاضمی، مولا الیاس گھمن سمیت دیگر ذاکرین شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں