اعظم خان ایماندار آدمی ہیں جب تک انکے منہ سے نہیں سنوں گا میں نہیں مانوں گا، عمران خان

19 Jul, 2023 | 04:15 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے سائفر معاملہ کے متعلق اعترافی بیان پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد میں جب صحافیوں نے ان کی وزارت عظمیٰ کے دوران پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے میجسٹریٹ کی عدالت میں دفعہ 164 کے تحت سائفر کیس میں اعترافی بیان کے متعلق سوال کیا تو  چئیرمین تحریک انصاف نے اعظم خان کے بیان پر  کوئی ردعمل دینے سے گریز کیا اور کہا " اعظم خان ایماندار آدمی ہیں جب تک انکے منہ سے نہیں سنوں گا میں نہیں مانوں گا۔"

مزیدخبریں