ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے سائفر اپنے پاس رکھ کر جرم کیا،گرفتار کرکے برآمد کیا جائے۔
وفاقی وزیرداخلہ راناثناءاللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم خان کااقبالی بیان چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فردجرم ہے،جھوٹاسائفرلہراکرملک کے خلاف سازش کی گئی ،چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ذاتی اورسیاسی مفاد کیلئے کھیل کھیلا،چیئرمین پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کوبحران سے دوچارکیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے ذاتی مفادکیلئے ملک میں انارکی پیداکی۔
انہوں نے کہا ہے کہ وہ کون تھاجس نے گھٹیاسیاسی مقاصد کیلئے کھیل کھیلا،اعظم خان کابیان ان کی آڈیوکی تصدیق کرتاہے،شاہ محمودقریشی بھی اس جرم میں پوری طرح شریک ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کوہرقیمت پرسزاملنی چاہیے،ملکی مفادکے خلاف کھیلنے والے کھلاڑی خوداعتراف جرم کررہے ہیں،اعظم خان کے منع کرنے کے باوجودسابق وزیراعظم نے خفیہ دستاویزات کوپبلک کیا۔
آفیشل سیکرٹ ڈاکومنٹ کواپنے پاس رکھنادنیابھرمیں جرم ہے،یہ جرم اس وقت تک جاری رہے گاجب تک چیئرمین پی ٹی آئی کوگرفتارکرکے سائفربرآمدنہیں جاتا۔
سانحہ 9مئی بھی اسی سازش کاتسلسل ہے،ان لوگوں کے تانے بانے ملک سے باہربھی تھے ،اس جتھے کوقانو ن کے کٹہرے میں لاناہوگا،سائفرگم نہیں ہوا،وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ہے۔
بیان سے معلوم ہوتاہے ملک میں اصل میرجعفرکون ہے، سائفر ڈرامہ پاکستان اوراس کے اداروں کے خلاف تھا۔