شہر میں تیز بارش، بجلی کا ترسیلی نظام متاثر

19 Jul, 2023 | 03:43 PM

ویب ڈیسک: لاہور شہر میں تیز بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہونے لگا۔ 

تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث لیسکو کے 100سے زائد فیڈرز ٹرپ ہوگئے، فیڈرز ٹرپ ودیگر تکنیکی خرابی کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند کردی گئی۔ بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ 

لیسکو چیف شاہد حیدر نے تمام فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔ بارش رکتے ہی بجلی بحالی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں